کاروار27؍فروری (ایس او نیوز)نہرو یووا سنٹر کاروار کی جانب سے ضلع کے ہر تعلقہ میں دو ’یووا رضاکاروں‘ کا تقرر کیا جائے گا۔اس عہدے میں دلچسپی رکھنے والوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 15مارچ ہے۔درخواست گزار کی عمر 18سے29سال اور تعلیمی لیاقت کم ازکم میٹرک پاس ہونی چاہیے۔ اہلیتی دستاویزات کے ساتھ آن لائن درخواست دینے کے لئے www. Nyks.orgویب سائٹ پر جانا ہوگا اور وہاں پرNYC Selectionکے خانے میں اپنی درخواست داخل کرنی ہوگی۔
مزید معلومات کے لئے فون نمبر08382 226965, 9958325151, 9449992195 پر رابطہ قائم کریں۔